Lyrics
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا ميری
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا ميری
زندگی شمع کی صورت ہو خدايا ميری
زندگی شمع کی صورت ہو خدايا ميری
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا ميری
ہو مرے دم سے يوں ہی ميرے وطن کی زينت
ہو مرے دم سے یوں ہی ميرے وطن کی زينت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زينت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زينت
زندگی ہو مری پروانے کی صورت يا رب
زندگی ہو مری پروانے کی صورت يا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت يا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت يا رب
ہو مرا کام غريبوں کی حمايت کرنا
ہو مرا کام غريبوں کی حمايت کرنا
درد مندوں سے ضعيفوں سے محبت کرنا
درد مندوں سے ضعيفوں سے محبت کرنا
مرے اللہ!
مرے اللہ، برائی سے بچانا مُجھ کو
مرے اللہ، برائی سے بچانا مُجھ کو
نيک جو راہ ہو، اس رہ پہ چلانا مجھ کو
مرے اللہ، برائی سے بچانا مُجھ کو
نيک جو راہ ہو، اس رہ پہ چلانا مجھ کو
مرے اللہ، برائی سے بچانا مُجھ کو
نيک جو راہ ہو، اس رہ پہ چلانا مجھ کو
مرے اللہ، برائی سے بچانا مُجھ کو